02 مارچ ، 2023
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع شرقی یوسی 6 صفورا ٹاؤن کی سیٹ پر ری کاؤنٹنگ میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔
رپورٹس کے مطابق ری کاؤنٹنگ میں پی پی کے چیئرمین احمد خان ،وائس چیئرمین عبدالحق کا پینل کامیاب ہوا۔
ریٹرننگ آفیسر نےری کاؤنٹنگ کے بعد فارم 14 جاری کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے پینل نے 2096 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کا پینل 1843 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اس نشست پر الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔