21 فروری ، 2012
فلاڈیلفیا…امریکی ریاست پین سلو انیامیں ہونے والی ایک ڈانس میراتھون کے ذریعے کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے دس ملین ڈالرز جمع کیے گئے۔پین سلوانیا میں ہونے والی سالانہ ڈانس میراتھون میں اس بار 700 ڈانسرز نے شرکت کی۔ تین دن تک جاری رہنے والی اس ڈانس میری تھون میں شریک ہونے والے سب ہی ڈانسرز طلبہ تھے جو کہ کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے دس ملین ڈالرز جمع کرنے میں کامیاب رہے۔ کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈانس میراتھون کا مقصدکینسر سے متلق آگاہی پھیلانا بھی ہے۔