Time 02 مارچ ، 2023
دنیا

افغان صوبے خوست میں آئی ای ڈی حملہ:کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ ( آئی ای ڈی) کے دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد  ہلاک اور  15 شدید  زخمی  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ای ڈی حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کےکمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل،کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف طوفان،کمانڈر  نورپایو خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فقیراللہ تروزئی، سَت کئی، علی سرخان، زبیر، ہجرت اللہ،کمال، شیرافضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔


مزید خبریں :