پاکستان
18 دسمبر ، 2012

کراچی: شہریوں اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک

کراچی: شہریوں اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک

کراچی …کراچی کے علاقے قائد آباد میں شہریوں اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق لانڈھی قائد آباد میں ریڑھی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے انہیں گھیر لیا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم رحیم اللہ قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید خبریں :