کھیل
18 دسمبر ، 2012

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کا پیٹر سڈل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

 سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کا پیٹر سڈل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

ہوبارٹ …ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلوی بالر پیٹر سڈل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگادیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن ٹی وی کیمرے نے پیٹر سڈل کو بال کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے ہوئے دکھایا تھا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر چیرتھ سینانائیکے نے آسٹریلوی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے غیر رسمی گفتگو کے دوران میچ ریفری کرس براڈ کی توجہ آسٹریلوی بالرز کی جانب سے مبینہ بال ٹیمپرنگ کی جانب دلوائی ہے، دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے مینجمنٹ یا کپتان نے میچ ریفری سے باضابطہ شکایت نہیں کی۔

مزید خبریں :