پاکستان
18 دسمبر ، 2012

کراچی :موسم رات میں سرد رہنے کا امکان

کراچی :موسم رات میں سرد رہنے کا امکان

کراچی …کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں کبھی شمال مشرقی اور کبھی شمال مغربی علاقوں سے 5 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

مزید خبریں :