پاکستان
18 دسمبر ، 2012

پشاور ہائی کورٹ میں 190لاپتا افراد فہرست پیش کردی گئی

پشاور ہائی کورٹ میں 190لاپتا افراد فہرست پیش کردی گئی

پشاور…سیکریٹری داخلہ خیبرپختون خوا نے 190 لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کردی ہے۔ پشاورہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران صوبائی سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے۔سیکریٹری داخلہ نے 190 لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔ اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 190 افراد کو لکی مروت، فضا گٹ اور دیگربحالی مراکز میں منتقل کردیا گیاہیجبکہ 45 لاپتہ افراد کو رہاکردیا گیاہے اور 86 لاپتہ افراد کی ذہنی بحالی جاری ہے،اعظم خان نے کہا کہ 5 لاپتہ افراد کو مزید کاروائی کے لئے خیبرایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہیاور 15 جنوری تک مزید 200 لاپتہ افراد کو بحالی مراکز میں منتقل کردیا جائے گا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کو بحالی مراکز میں منتقل کیا جائے، اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کی اذیت کم کی جائے۔

مزید خبریں :