پاکستان
18 دسمبر ، 2012

پشاور میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ایک خاتون کو گولی مار دی گئی

پشاور میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ایک خاتون کو گولی مار دی گئی

پشاور…پشاور میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ایک رضاکارکو گولی مارنے کے واقعے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پشاور سمیت خیبر پختون خوامیں انسداد پولیو مہم ختم کرنے کی تجویز دی ہے تاہم محکمہ صحت حکام نے مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ متھرا کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی رضاکار چودہ سالہ فرزانہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نیا س پر فائرنگ کر دی۔ ایک گولی لڑکی کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اور اسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔واقعے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں پولیو مہم ختم کرنے کی تجویز صوبائی حکومت کو دی۔ تاہم محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :