18 دسمبر ، 2012
کراچی…موسم سرما میں خشک میوہ جات کی سوغات کے علاوہ عوام ترش اور میٹھے پھلوں کے بھی مزے لے رہی ہے۔جہاں کرارے بادام ہیں، وہاں انار کی ترشی بھی لطف دوبالاکر رہی ہے۔ کراچی میں موسم سرما میں شدت آنے کے بعد خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور طلب بڑھنے سے قیمتوں میں کچھ اضافہ دیکھا گیا۔بادام 800 روپے فی کلو ، پستہ 1600 روپے جبکہ اخروٹ 960 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہا ہے۔ دوسری جانب موسمی پھلوں میں کینو سب سے آگے ہے جو 150 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے اس کے علاوہ سیب 120 ، موسمی 140 جبکہ چائنیز فروٹر 120 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہا ہے۔