دلچسپ و عجیب
21 فروری ، 2012

زمبابوے میں بصارت سے محروم شخص ماہرکر کٹ کمنٹیٹر بن گیا

زمبابوے میں بصارت سے محروم شخص ماہرکر کٹ کمنٹیٹر بن گیا

ہرارے …ہمت اور جذبہ جواں ہو تو کوئی کمزروی اور محرومی بلند عزائم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے ۔ایسی ہی ایک مثال زمبا بو ے کے ایک نابینا شخص کی ہے جس نے بصارت سے محرومی کو اپنے راستے کی رکا وٹ نہیں بننے دیا اور نا ممکن کو ممکن بناتے ہو ئے ایک ریڈیو اسٹیشن پر کا میاب کر کٹ کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔Dean Du Plessisنا می یہ شخص دیکھ تو نہیں سکتا لیکن اپنی سماعت کی غیر معمولی صلا حیت کے بل بوتے پروہ گیندکی رفتار اور سمت کا تعین کر کے درست کر کٹ کمنٹری کر تا ہے اور حیرت انگیزطو ر پر اس سے شاذونا در ہی غلطی سر زد ہو تی ہے۔Dean کی کرکٹ کمنٹری کو سننے کے بعد با لکل بھی گما ن نہیں ہو تا کہ یہ بصارت سے محروم ہے جوصرف گراؤنڈ میں گیند اور کھلاڑیوں کے ردِ عمل کی آوازیں سنتے ہوئے درست کمنٹری کررہا ہے۔اسکو ر بو رڈ پر رنز ،اوورز اور وکٹوں کی تا زہ ترین صورتحا ل Deanاپنے ساتھی کی معاونت سے سا معین تک پہنچا تا ہے۔

مزید خبریں :