04 مارچ ، 2023
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق متنازع کارڈز اور بینرز کی موجودگی پرمذہبی جماعتوں کےاعتراضات ہیں، سکیورٹی مسائل، تھریٹ الرٹس اورامن وامان کی صورتحال کے تناظرمیں این اوسی نہیں دیا جاسکتا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ بھی 8 مارچ کو عورت مارچ کے خلاف پروگرام کا اعلان کرچکی ہے، الحمرا ہال، مال روڈ، ایوان اقبال، ایجرٹن روڈ پر عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
لیٹر کے مطابق لاہورپریس کلب سے فیصل چوک اورناصرباغ کےقریب عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔