Time 05 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے  مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوٹس اور آج کی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لےگی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے،عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔


مزید خبریں :