پاکستان

سیلاب سے زرعی تباہی، روس سے 50 ہزار ٹن گندم لیکر پہلاجہاز گوادر پہنچ گیا

ملک میں سیلاب کی تباہی سے زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے پیش نظر 50ہزار ٹن گندم لے کر روس سے پہلا جہاز  گوادر پہنچ گیا۔

وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو ساڑھے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم روس سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

ملک میں  گندم کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اب   روس سے پہلا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر گوادربندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نےسیلاب سے زرعی زمینوں کی تباہی کے بعد ساڑھے4 لاکھ میٹرک ٹن گندم روس سے لینے کی منظوری دی تھی۔

 وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے مطابق مزید 8  بحری جہاز 4 لاکھ ٹن گندم لائیں گے،کمی دور کرنے کیلئے  پاسکو یہ گندم ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :