اے ٹی ایم سے کیش نکالنے والے مزید محتاط ہوجائیں، 25 گینگز سرگرم ہونے کا انکشاف

وارداتوں کیلئے گینگسٹرز کے ساتھ بینک عملہ بھی ملا ہوا ہے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں بینکوں کے باہر رقم چھیننے کی 12 بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں— فوٹو : فائل
وارداتوں کیلئے گینگسٹرز کے ساتھ بینک عملہ بھی ملا ہوا ہے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں بینکوں کے باہر رقم چھیننے کی 12 بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں— فوٹو : فائل

خبردار ہوشیار ،کراچی میں بینکوں سے پیسے نکالنے والے مزید محتاط ہوجائيں، شہر بھر میں 25 مختلف گینگز اے ٹی ایمز کے باہر گھات لگائے شہریوں کے منتظر ہوتے ہیں۔

سی آئی اے پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وارداتوں کیلئے گینگسٹرز کے ساتھ بینک عملہ بھی ملا ہوا ہے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں بینکوں کے باہر رقم چھیننے کی 12 بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

کورنگی صنعتی ایریا، گلشن اقبال ، پی ای سی ایچ ایس اور ضلع وسطی کے مختلف تجارتی مراکز کے اطراف واقع بینک ڈاکوؤں کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے اپیل کی کہ شہری آن لائن رقم کی منتقلی پر انحصار کریں، مجبوری کے تحت بینک سے رقم نکالنے جائیں تو کسی کو اطلاع نہ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر وارداتیں کرنے والے 33 ملزموں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رقم چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا ایک کارندہ اکثر بینک میں موجود رہ کر بھی بھاری رقم نکالنے والوں کی ریکی کرتا ہے، متواتر بینکوں میں رقم جمع کرانے اور لانے والے شہری رقم منتقلی کیلئے مختلف اوقات اختیار کریں تو  واردات سے بچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :