21 فروری ، 2012
روم …ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹلی میں سالانہ رنگا رنگ کارنیول جاری ہے۔اس کارنیول کے اختتامی ہفتے میں اٹلی کے شہر ونیس جہاں روایتی گنڈولا پریڈ(کشتیوں کی پریڈ) کا اہتمام کیا گیا وہیں مقامی افراد کے درمیان منفرد اور دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کرنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیاجس کے شرکاء نے دیدہ زیب اور غیر معمولی طرز کے ملبوسات پہنتے ہوئے پریڈ کو چار چاند لگادیے۔