کھیل
19 دسمبر ، 2012

دورہ بھارت سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں عروج پر

دورہ بھارت سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں عروج پر

لاہور…دورہ بھارت سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی آج دوسرے پریکٹس میچ میں مدمقابل ہیں۔ لاہور میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں مصباح الحق کی پاکستان گرینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شعیب ملک نجی مصروفیات کی وجہ سے میچ نہیں کھیل رہے، انکی غیر موجودگی میں پاکستان بلیو زکی کپتانی شاہد آفریدی کررہے ہیں۔منگل کو کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اسپورٹس سائیکالوجسٹ مقبول بابری نے لیکچرز دئیے، جبکہ اسکینڈلز سے بچنے کیلئے سیکورٹی منیجرکرنل وسیم نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔

مزید خبریں :