22 فروری ، 2012
لاہور … پنجاب حکومت کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا بین الصوبائی اجلاس ملتوی ہو گیا ہے۔نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ پنجاب کی طرف سے جاری ہینڈ آوٴٹ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا بین الصوبائی اجلاس ملتوی ہو گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،واضح رہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔