صنم جنگ نے شاہد آفریدی سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سُنا دیا

انٹرویو میں صنم نے اعتراف کیا کہ شاہد ان کے پسندیدہ شخص ہیں، ان کے اس عمل سے وہ خاصی متاثر ہوئیں—فوٹو: فائل
انٹرویو میں صنم نے اعتراف کیا کہ شاہد ان کے پسندیدہ شخص ہیں، ان کے اس عمل سے وہ خاصی متاثر ہوئیں—فوٹو: فائل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پہلی ملاقات کا قصہ سُنایا ہے۔

صنم جنگ اور اداکارہ عائشہ عمر ڈیجیٹل چینل اردو فلکس پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں صنم سے سوال کیا گیا کہ وہ ورلڈ ٹور پر کس کے ساتھ جانا چاہیں گی؟ آپشن میں شعیب نے شاہد آفریدی، عمران خان اور شاداب خان کا نام لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ جانا چاہیں گی، ساتھ ہی انہوں نے ایک مختصر سا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

صنم نے بتایا کہ میں کینیڈا میں اپنی والدہ کے ساتھ تھی، وہاں مجھے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ایک ایونٹ کے لیے مدعو کیا گیا لیکن جس دن مجھے ایونٹ میں جانا تھا اس دن میرا والٹ چوری ہوگیا جس کے اندر پیسوں سمیت میرے اے ٹی ایم کارڈز بھی تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا کافی موڈ خراب ہوا اور میں نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی، بعدازاں واپسی پر ائیرپورٹ پر شاہد آفریدی سے پہلی ملاقات ہوئی جس میں، میں نے ان سے معذرت کی اور واقعہ سے متعلق بتایا۔

صنم نے کہا کہ شاہد آفریدی کا اخلاق بے حد اچھا ہے، انہوں نے فوراً اپنی جیب کی طرف ہاتھ ڈالا اور کہا آپ کو پیسوں کی ضرورت ہے، مجھ سے لے لیں جس پر میں نہیں کہا نہیں میری امی میرے ساتھ ہیں۔

انٹرویو میں صنم نے اعتراف کیا کہ شاہد ان کے پسندیدہ شخص ہیں، ان کے اس عمل سے وہ خاصی متاثر ہوئیں۔

مزید خبریں :