20 دسمبر ، 2012
ٹھٹھہ…مسلم لیگ ن کی رہ نما ماروی میمن نے کہا ہے کہ جو لوگ سندھ کی تقسیم اور اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں ان کا حساب کتاب ہوگا۔مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے قومی اسمبلی کے حلقے 237 ٹھٹھہ ون سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ مکلی سوسائٹی میں دو مختلف مقامات پر لکڑیاں جلا کر پنڈال کو مچ کچھری میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے کے بعد سندھ کے دُہرے بلدیاتی نظام کو واپس لے گی۔ جس کو سندھ دھرتی ما ں سے محبت ہے وہ اب مسلم لیگ ن کے سوا دوسروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ایوانِ صدر سمیت سندھ میں بیٹھے بڑے بڑے مگر مچھوں کا حساب کتاب ہوگا جو سندھ کی تقسیم اور اسے فروخت کر رہے ہیں، لیکن اب عوام ان مگر مچھوں کو ووٹ نہیں دے گی۔