پاکستان
20 دسمبر ، 2012

ممبئی حملہ کیس:جرح سے متعلق امور پر بات چیت ، بھارتی کمیشن آج پہنچے گا

ممبئی حملہ کیس:جرح سے متعلق امور پر بات چیت ، بھارتی کمیشن آج پہنچے گا

اسلام آباد…ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے عدالتی کمیشن کو بھارتی گواہوں سے جرح سے متعلق امور پر بات چیت کے لئے بھارتی ماہرین کا وفد آج پاکستان پہنچے گاذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بھارتی ماہرین کا وفد دوسرے پاکستانی عدالتی کمیشن کے مجوزہ دورہ بھارت کے لئے قواعد و ضوابط پر بات چیت کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہرین کا وفد وزارت داخلہ،وزارت قانون کے حکام کے علاوہ اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کرے گا۔بھارت ماہرین بھارت میں موجود ممبئی حملہ کیس میں گواہوں پر جرح کے حوالے سے قانونی نکات پر بات کریں گے۔وزیر داخلہ رحمان ملک کے حالیہ دورہ بھارت میں بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں ممبئی حملہ کیس کے چالیس گواہوں پر پاکستان کے دوسرے عدالتی کمیشن کو جرح کی اجازت دی گئی ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے پہلے عدالتی کمیشن کو دورہ بھارت کے دوران ممبئی حملہ کیس کے گواہوں پر جرح کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید خبریں :