20 دسمبر ، 2012
لاہور…پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرامیدیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں ایوان وزیراعلیٰ کے باہرکل صبح 10 بجے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔پنجاب کے مختلف اسپتالوں سے آئے ہوئے پیرامیڈیکل سٹاف نے صبح 10 بجے 7 کلب روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا دیا جو رات گے تک جاری رہا۔احتجاجی دھرنے میں خواتین بھی شامل ہیں۔لاہور آج سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہو گیا،شام سے ہی یخ بستہ ہوائیں چل رہیں لیکن دھرنے میں شریک افراد ایک ٹینٹ کے نیچے لکڑیاں جلا کر اپنے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چار سال سے سروس اسٹرکچر اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اُنہیں وعدوں پر ٹرخا رہی ہے۔لیکن اب وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔