پاکستان
20 دسمبر ، 2012

سکھر میں اے این ایف کی کارروائی،8سوکلو چرس برآمد کرلی گئی

سکھر…اینٹی نارکوٹکس فورس نے سکھر میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سکھر میں خفیہ کارروائی کے دوران شکار پور روڈ پر ٹرک پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران ٹرک میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 800 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کا عملہ اس حوالے سے مزید تفتیش کررہا ہے۔

مزید خبریں :