20 دسمبر ، 2012
لاہور …لاہور کے علاقے اتحاد کالونی کوٹ لکھپت میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ نون مسقط کے صدر سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔لیگی کارکنان کے مطابق مسلم لیگ نون مسقط کے صدر حافظ لیاقت علی اور ایم ایس ایف کے رہنما عدنان شاہ اتحاد کالونی میں گھر کے باہر چوراہے میں کھڑے تھے کہ کارسوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حافظ لیاقت اور عدنان شاہ زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ لیگی کارکن ہیں،پارٹی کا تنظیمی جلسہ کرنے کی پاداش میں مخالفین نے ان پر حملہ کیا۔