دنیا
20 دسمبر ، 2012

سری لنکامیں سیلاب سے20افراد ہلاک، 9ہزار بے گھر،کئی لاپتہ

سری لنکامیں سیلاب سے20افراد ہلاک، 9ہزار بے گھر،کئی لاپتہ

کولمبو…سری لنکا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ جبکہ 9 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ سریلنکا بھر میں شدید نم موسم کی وجہ سے شدید بارش کے بعد طوفانی ہواوں،سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ، 14 لاپتہ اور 33زخمی ہوگئے ہیں اور ساڑے نو ہزار ا سے زائد فراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جبکہ 146 گھر تباہ اور 805 گھروں کو جزوی طور پر نقصان بھی پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب نے ملک کے مشرقی اور شمالی صوبوں میں کاشت کے قابل ہزاروں ایکڑ زمین بھی تباہ کر دیا ہے۔خراب موسم کے باعث تقریبا 1لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :