دنیا
20 دسمبر ، 2012

بن غازی حملہ رپورٹ،ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف مستعفی

بن غازی حملہ رپورٹ،ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف مستعفی

واشگٹن…بن غازی حملے کی انکوائری رپورٹ آنے پر امریکی ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف (سربراہ سفارتی تحفظ) ایرک بوزویل نے استعفیٰ دیدی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ 11 ستمبر کو لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر ہونیوالے حملے کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد امریکی ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف (سفارتی تحفظ کے سربراہ ) ایرک بوزویل مستعفی ہوگئے ہیں اور تین مزیدنامعلوم افسران کو بھی فرائض چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں انتظامی تعطیلات پر بھیج دیا گیا ہے۔ بن غازی حملہ رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس اداروں پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

مزید خبریں :