پاکستان
20 دسمبر ، 2012

چارسدہ:سی ڈی کی دکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاگیا

چارسدہ:سی ڈی کی دکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاگیا

چارسدہ …چارسدہ میں نامعلوم افراد نے سی ڈی کی دکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔خیبر ایجنسی میں گھر کے ساتھ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے سرڈھیری بازار میں نامعلوم افراد نے 2دکانوں کے باہر بارودی مواد نصب کیا تھا۔بارودی مواد پھٹنے سے دکانوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے جمال خیل میں،ایک گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا۔دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم مکین محفوظ رہے۔

مزید خبریں :