Time 20 مارچ ، 2023
کاروبار

پاکستان کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر پر آگیا: اسٹیٹ بینک

مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا— فوٹو: فائل
مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ  33 ارب تھا۔

مزید خبریں :