پی ڈی ایم قیادت کے 6 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کے 6 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے فریب کا پروپیگنڈہ شاید پی ٹی آئی کا کارکن قبول کرتا ہوگا، ہم تو جہاں جاتے ہیں پوچھا جاتا ہے گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی، عمران خان قانون شکنی کرینگے تو ریاست کو قانون شکنوں سے نمٹنا آتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ جو شخص ملک، قانون اور اداروں کے خلاف بغاوت کر رہا ہے اُس سے بات کرنے کا مطلب ہے کہ ہم اُن کی روش کو سند قبولیت دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی قانون شکنی کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ریاست کی رٹ ہر حال میں بحال ہونی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا تحریک انصاف نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے اس کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ، عمران خان اسی روش پر ہیں جس پر ہٹلر کی نازی پارٹی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم ہمیشہ کمزور ہوتا ہے اور عدالت کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، جس کے لیے عدالت رات 8 بجے تک کھلی رہے اور جج انتظار کریں وہ توطاقتور ہے۔

مزید خبریں :