لاہور میں روڈ بلاک کر کے سر عام ہوائی فائرنگ کرنیوالے نجی اسکول کے طلبہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نجی ا سکول کے طلبہ مین بلیوارڈ بلاک کر کے سر عام ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ نے ٹریفک روک کر سرے عام ہوائی فائرنگ کی، ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے طلبہ اور ان کے چار ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طلبہ کے خلاف ہوائی فائرنگ، روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 

مزید خبریں :