22 مارچ ، 2023
رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔
صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ’مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا انتظار کر رہی ہے، البتہ پشاور اور خیبرپختونخوا خصوصاً مردان کی شہادتوں کا انتظار کیا جا رہا ہے، وہاں سے اطلاعات آ رہی تھیں کہ 5 شہادتیں ہو سکتی ہیں وہ بھی اب تک پہنچی نہیں ہیں‘۔