26 مارچ ، 2023
متحدہ عرب امارات ( یواےای) کی ہلال احمر کی جانب سے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن کی تقسیم اور افطاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن اور افطار کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔
یواےای ہلال احمرکے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے افطار اور راشن تقسیم کے سلسلہ کا آغاز سندھ کے علاقے خیرپور سےکیا۔
اس حوالے سے مختلف مقامات پر افطاری دسترخوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پرتکلف افطار سے مستفید ہو رہے ہیں۔
یو اے ای حکومت اپنے مستحق پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کررہی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان کے مہینے جاری رہےگا۔