Time 26 مارچ ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کا مفت آٹا مرکز کا دورہ، شہریوں کو ایک کے بجائے دو تھیلے دینے کا حکم

بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں: شہباز شریف۔فوٹو اسکرین گریب
بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں: شہباز شریف۔فوٹو اسکرین گریب

وزیراعظم شہبازشریف نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شکایات بھی سنیں۔

اس موقع پر وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق شہریوں کی شکایات سنیں، خواتین سے آٹا فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور شہریوں کو مفت آٹے کی باآسانی فراہمی سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں۔

وزیراعظم نے بیمار خاتون کو آٹے کے دو تھیلے فراہم کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ دو تھیلے دیے جائیں، دو تھیلے آٹا فراہمی سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بار بار آنا نہیں پڑےگا۔

بہاولپور کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں بھی مفت آٹا فراہمی کے پوائنس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مفت آٹا فراہمی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف لاہور، قصور اور سرگودھا میں بھی مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز کا دورہ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :