پاکستان

کراچی: بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں، 16 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

برآمد سامان میں سگریٹ، انڈین گٹکا، تمباکو کی اقسام، ویلو پولر نکوٹین اور ویپ فلیور شامل ہیں: کسٹمز انفورسمنٹ. فوٹو جیو نیوز
برآمد سامان میں سگریٹ، انڈین گٹکا، تمباکو کی اقسام، ویلو پولر نکوٹین اور ویپ فلیور شامل ہیں: کسٹمز انفورسمنٹ. فوٹو جیو نیوز

کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے چھاٹی لین، میریٹ روڈ اور مارکیٹ کوارٹرز میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے، کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سامان میں غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء کا ذخیرہ شامل ہے، غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا، تمباکو کی اقسام، ویلو پولر نکوٹین اور ویپ فلیور بھی ضبط کیا گیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ضبط شدہ سامان کلیکٹریٹ منتقل کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :