پاکستان
20 دسمبر ، 2012

الیکشن کا دن یوم احتساب ہوگا، آئین سے بالا کوئی نہیں،نواز شریف

 الیکشن کا دن یوم احتساب ہوگا، آئین سے بالا کوئی نہیں،نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ نون کے صد رنواز شریف کا کہناہے کہ الیکشن کا دن یوم احتساب ہوگا، جنہوں نے کچھ نہیں کیا انکی چھٹی ہوجائیگی اورجو کچھ کرنا چاہتے ہیں عوام انہیں واپس لائیں گے، کالاباغ ڈیم ایک طرف رہ گیا ، قوم کو سبز باغ دکھانے والوں کو بھی کچھ نہیں ملے گا۔لاہورمیں کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ موقع ملا تو ملک بھر کو موٹرویز اورمیٹرومنصوبوں سے جوڑ دینگے،پارلیمنٹ پہلی بار فوجی چھتری کے بغیر اپنی مدت پوری کررہی ہے، کچھ جرنیلوں نے کسی کو پھانسی دی اورکسی کو باہر بھیج دیا مگر کسی کو سزا نہیں ملی۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان میں اقلیت اوراکثریت میں کوئی تفریق نہیں ، سب برابر ہیں، میرٹ مذہب اورذات کو نہیں دیکھتا،آئین اورقانون سے کوئی بالانہیں ، اگر کوئی خود بالا سمجھتا ہے تو احمقوں کی جنت میں رہتاہے۔

مزید خبریں :