پاکستان

کراچی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا

ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑا تھا، اسے 305 ووٹ بھی ملے تھے: پولیس— فوٹو:فائل
 ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑا تھا، اسے 305 ووٹ بھی ملے تھے: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔

بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں قائم مارٹ میں ڈکیتی کی واردات عوام نے ناکام بنا دی۔ تین ڈاکو مارٹ میں داخل ہوئے، شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس دوران ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا اور دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

عوام نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزم کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی، غلام نبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار نکلا، غلام نبی نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے الیکشن لڑا تھا اور ملزم نے 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے، الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :