پاکستان
21 دسمبر ، 2012

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہو رپہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہو رپہنچ گئے

لاہور…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ23 دسمبر کو ایک بڑے جلسہ عام میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کو لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ان کو حج ٹرمینل کے راستے ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری قومی مفاد میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ نظام انتخاب اپنے اندر تبدیلی کے بغیر تبدیلی پیدا نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر غلام محی الدین نے کہا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے ایک بڑے جلسے میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :