21 دسمبر ، 2012
واشنگٹن…امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی بل کی منظوری دے دی جس کے تحت 633.3 ارب ڈالر کے اخراجات کیے جاسکیں گے۔امریکی ایوان نمائندہ گان میں 2013 نیشنل ڈیفنس ایتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری کے لئے ووٹنگ ہوئی،جس کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی گئی ،بل کی حمایت میں 315 جبکہ مخالفت میں 107 ووٹ آئے۔بل پر صدر بارک اوباما کے دستخط سے پہلے سینیٹ سے بھی منظور ی ضروری ہے۔ بل میں امریکی سیٹلائیٹس کی برآمداد پر عائد پابندی میں نرمی اور دُنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی کے لئے مزید میرینز کی فراہمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔