دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2012

کینسر میں مبتلا بچوں کی مدد کیلئے7سوڈانسرز کی ڈانس میراتھون میں شرکت

کینسر میں مبتلا بچوں کی مدد کیلئے7سوڈانسرز کی ڈانس میراتھون میں شرکت

پینسلوانیا…این جی ٹی…امریکی ریاست پینسلوانیا میں سالانہ ڈانس میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں700سے زائدڈانسرز نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہر ہ پیش کیا۔تین روزہ اس ڈانس میراتھون میں شامل تما م ڈانسرز طالبعلم تھے جن کا مقصد اپنے ڈانس کے ذریعے کینسر جیسے مو زی مرض کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اس مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے فنڈبھی جمع کر نا تھا۔اس نیک مقصد کیلئے اس سال یہ نو جوان ڈانسرز تین روزہ ڈانس میراتھون کے ذریعے دس ملین ڈالر فنڈ جمع کر نے میں کامیاب ہوئے جس کا انعقاد ہر سال کیا جاتاہے۔

مزید خبریں :