دنیا
21 دسمبر ، 2012

استنبول میں شدید برفباری، ہیلی کاپٹرکی سڑک کنارے ہنگامی لینڈنگ

استنبول میں شدید برفباری، ہیلی کاپٹرکی سڑک کنارے ہنگامی لینڈنگ

استنبول…ترکی کے شہراستنبول میں برف باری کے شدید طوفان کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے سڑک کے کنارے لینڈنگ کی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کے شدید طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔طوفانی صورتحال کے باعث ایک سویلین ہیلی کاپٹر کو سڑک کنارے لینڈنگ کرنی پڑی جس پر چارافراد سوار تھے۔تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ترکی کے مشرقی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے۔

مزید خبریں :