Time 13 مارچ ، 2023
پاکستان

ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں: جاوید اکرم

خطرناک حادثے کی وجہ سے علی بلال کو زخم آئے جن کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذکر ہے: نگران وزیر صحت/ فائل فوٹو ظلِ شاہ
خطرناک حادثے کی وجہ سے علی بلال کو زخم آئے جن کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذکر ہے: نگران وزیر صحت/ فائل فوٹو ظلِ شاہ

لاہور: پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ پر تشدد کی تردید کردی۔

پنجاب کے نگران وزیر جاوید اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرناک حادثے کی وجہ سے علی بلال کو زخم آئے جن کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذکر ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس بھی ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے چکی ہے اور  اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں :