پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا رجحان

100 انڈیکس 31 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 848 پر بند ہوا— فوٹو: فائل
100 انڈیکس 31 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 848 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا۔

100 انڈیکس 31 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 848 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 207 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 8 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 93 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :