مدینہ کے مسافر کراچی میں پریشان، پرواز کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی نجی ائیر لائن سیرین کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک مؤخر کر دی گئی، طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے۔ 

مسافروں کے مطابق پرواز ای آر 911  نے جمعرات کو کراچی سے رات ساڑھے 8  بجے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا، 290 مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔ 

مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو جمعہ کی صبح روانگی کا کہا گیا ،  مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کی۔

ائیر لائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا،  مسافروں نے روانگی میں تاخیر پر ائیر لائن انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا۔ 

مسافروں کے مطابق قانونی طور پر انہیں قیام بھی دیا جانا چاہیے مگر انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا اور انہیں لاؤنج میں ٹھہرایا گیا۔

مزید خبریں :