گردے اور پِتے میں پتھری کے درد کی علامتیں کون سی ہیں؟

اگر پِتے میں پتھری ہوجائے تو پیٹ کے اوپری حصے میں سیدھے ہاتھ کی جانب درد ہوتا ہے: ماہرین/ فائل فوٹو
اگر پِتے میں پتھری ہوجائے تو پیٹ کے اوپری حصے میں سیدھے ہاتھ کی جانب درد ہوتا ہے: ماہرین/ فائل فوٹو

گردے یا پِتے میں پتھری کا درد انتہائی شدید ہوتا ہے لیکن اس درد کو شناخت کرنا کافی مشکل کام ہے کیونکہ اس کی علامتیں تقریباً ایک جیسی ہیں۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گردے یا پِتے میں پتھری ہونے کی کون سی علامتیں ہوتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر پِتے میں پتھری ہوجائے تو پیٹ کے اوپری حصے میں سیدھے ہاتھ کی جانب درد ہوتا ہے جس کی علامتوں میں متلی، قے، بدہضمی اور کمر کی جانب دونوں کندھوں میں درد ہونا شامل ہے۔

اس کے برعکس اگر گردے میں پتھری ہوجائے تو پیٹ کی دونوں الٹے اور سیدے ہاتھ کی جانب درد ہوگا اور ساتھ ہی متلی، قے، پیشاب میں خون آنا، بخار اور سردی لگنا سمیت گردے کا ٹھیک سے کام نہ کرنا علامتوں میں شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق دونوں اعضا میں ہونے والی پتھری ایک گندم کے دانے سے چھوٹی ہوتی ہے اور اس صورت میں پتھری دونوں اعضا کے کام کو متاثر کرتی ہے۔

پتھری کس سے بنتی ہے؟

ماہرین کے مطابق پِتے میں ہونے والی پتھری کولیسٹرول سے بنتی ہے جب کہ گردے کی پتھری کیلشیم سالٹ کی وجہ سے بنتی ہے۔

پتھری سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کی جانب سے پِتے میں پتھری سے بچنے کے حوالے سے مشورہ دیا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کرنے کے ساتھ صحت مند وزن برقرار رکھنا اور تیل والے کھانوں سے بھی پرہیز کرنا ضروری ہے۔

گردے میں پتھری سے بچنے کیلئے ماہرین نے ایک دن میں 4 لیٹر پانی کے ساتھ نمک کے استعمال کو کم کرنے کی ہدیات کی ہے۔

مزید خبریں :