01 اپریل ، 2023
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں حکومت پاکستان کے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا قائم کردہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کے شعبے میں اپنا کاروبار کرنے کی صلاحیت دے رہا ہے۔
حکومت پاکستان کے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اگنائٹ کی فنڈنگ اور نجی ادارے کے انتظام سے چل رہے، این آئی سی کے قیام کا مقصد آئی ٹی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو علمی قابلیت فراہم کرکے انہیں اپنا کاروبار کرنے کے قابل بنانا تھا۔
مینجر مانیٹرنگ، ایویلیوایشن، لرنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ این آئی سی عندیل علی کا کہنا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم این آئی سی کراچی کا ہدف 200 کاروبار انکیوبیٹ کرنا اور پانچ انویسٹرز سمٹ کرانا تھا، ادارے کو ہدف حاصل کرنے کے لیے 50 کروڑ کی فنڈنگ فراہم کی گئی۔
اب ناطرین کا یقیناً سوال ہوگا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں چل رہا یہ منصوبہ کام کیسے کرتا ہے؟
اس حوالے سے ایونٹ مینجر این آئی سی طوبی خان کا بتانا ہے کہ این آئی سی کراچی سے کام کر رہے اسٹارٹ اپس اور مقامی افراد کو آمدنی کمانے کے مواقع مہیا کر رہا ہے۔
سی او او دولت جویریہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سینٹر میں بیٹھ کر برطانیہ میں اپنے صارفین کو خدمات مہیا کر رہے ہیں۔
گریڈ یزن محمد وقاص کا کہنا ہے کہ یہاں تیار کیے گئے ٹیکنالوجی سولیوشنز کی افادیت باقی دنیا کے ملکوں کو بھی نظر آرہی ہے، البتہ پاکستان میں انہیں استعمال کرنے کا ماحول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالوں کی کوشش کے بعد ادارے کو رولنگ اسٹون کہیں یا کچھ اور لیکن این آئی سی ہائی وے ہٹ کرنے کی صلاحیت پیدا کر چکا ہے۔
ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ این آئی سی سیدہ آمنہ ظفر مغدی کا کہنا ہے کہ یہ صرف اس لیے ہے کہ پانچ سالوں میں ہر حکومت نے اس ادارے کو اوون کیا اور پانچ سال میں لگایا بیج درخت بن کر چھاؤں دے رہا ہے، ملک کی معیشت کو بھی ایسی ہی اونر شپ چاہیے۔