Time 01 اپریل ، 2023
پاکستان

قاضی فائز کیخلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے اور اس کیس کی پیروی نہیں کرناچاہتی: درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل
حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے اور اس کیس کی پیروی نہیں کرناچاہتی: درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے اور اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔

درخواست میں استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکاحکم دیا تھا اور سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جس کی انہوں نے گزشتہ روز ہی منظوری دی۔

مزید خبریں :