22 فروری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…بائی سائیکل ایک سستی سواری ہے جس کا استعما ل دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن اب ایک ایسی منفرد بائی سائیکل بھی تیار کر لی گئی ہے جسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس بائی سائیکل کی ساخت انتہائی مضبوط ہے جسے پیڈل کے پاس سے کھول کر دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک کپڑے کی طرح باآسانی تہہ کیا جاتا ہے ۔اس منفرد سہولت کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر آپ سائیکل چلاتے چلاتے تھک جائیں تو اسے فولڈ کرکے اپنے ہمراہ پبلک ٹرانسپوٹ میں بھی رکھ سکتے ہیں ۔