الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں: ذرائع

ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی ادارے کو اب تک رقوم موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو
ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی ادارے کو اب تک رقوم موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات  کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی ادارے کو اب تک رقوم موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں راہم وزیراعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈزکی منظوری دینےکاآپشن ہے۔

الیکشن کمیشن نےحکومت سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپےمانگ رکھےہیں اور سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10اپریل تک فنڈالیکشن کمیشن کو دینےکے احکامات دے رکھے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 نومبر کو الیکشن کمیشن کی 47 ارب کی ڈیمانڈ میں سے 15 ارب کی منظوری دی تھی جو جنرل الیکشن کے لیے نہیں تھے۔


مزید خبریں :