Time 09 اپریل ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمےکیلئے مشاورت

سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل
سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمےکے لیے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بنائے۔

چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کر لیا، کل سے شروع ہفتے میں جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنا دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :