پاکستان
22 دسمبر ، 2012

پاکستانی وکلا دنیا میں اپنی جد و جہد سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس

پاکستانی وکلا دنیا میں اپنی جد و جہد سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس

کراچی … چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ وکلا قائدِ اعظم کے پیروکار ہیں، جو خود بھی وکیل تھے، پاکستانی وکلا دنیا میں اپنی جد و جہد کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وکلاء کی رول سائننگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم آزاد شہری کی وجہ سے رہ رہے ہیں یہ قائداعظم کی خدمات کا نتیجہ ہے، ہم پر لازم ہے کہ قائد اعظم کی اصول پسندی پر عمل کریں، ہم سب قائداعظم کے پیرو کار ہیں جو ایک وکیل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کوصحیح طرح سے بحال کیا، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ضروری ہے، پاکستانی وکلاء دنیا میں اپنی جدوجہد کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :