Time 13 اپریل ، 2023
دنیا

بحرین میں امریکی طیارے میں ہنگامی صورتحال، پرواز کو دوحا میں اتارا گیا

یہ کارگو پرواز لگ بھگ 13 گھنٹے کا مسلسل سفر طے کرکے گزشتہ رات بحرین پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل بوئنگ747 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے/ جیٹ فوٹوز
یہ کارگو پرواز لگ بھگ 13 گھنٹے کا مسلسل سفر طے کرکے گزشتہ رات بحرین پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل بوئنگ747 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے/ جیٹ فوٹوز

امریکا سے بحرین پہنچے ایک امریکی طیارے میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو قطر کے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی کارگو ہوائی کمپنی کالیٹا ائیر کی پرواز کے 4699 نے امریکا کے سنسناٹی ناردرن کینٹکی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔

 یہ کارگو پرواز لگ بھگ 13 گھنٹے کا مسلسل سفر طے کرکے گزشتہ رات بحرین پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل بوئنگ747 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ لگ بھگ آدھے گھنٹے تک بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چکر کاٹتا رہا، بعد ازاں طیارے کا رخ قطر کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارے نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کیا۔

مزید خبریں :